ماہ قبل بجٹ مشاورتوں کا 4 جنوری کو آغاز

نئی دہلی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی ماقبل بجٹ مشاورتوں کی شروعات 4 جنوری کو مختلف حاملین مفادات جیسے صنعت، ٹریڈ یونینس اور ماہرین معاشیات کے ساتھ کریں گے۔ جیٹلی جو فبروری کے اواخر میں اپنا دوسرا مکمل سال کا بجٹ پیش کریں گے، وہ دوشنبہ کو اگریکلچر گروپ اور ٹریڈ یونینوں کے ساتھ بجٹ سے قبل تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد 6 جنوری کو ماہرین معاشیات اور صنعتی قائدین کے ساتھ صلاح و مشورہ ہوگا اور اگلے روز آئی ٹی سیکٹر کا نمبر رہے گا۔ وزارت فینانس نے کہاکہ جیٹلی 11 جنوری کو اقتصادی شعبہ کے ریگولیٹرس کی رائے حاصل کریں گے اور 12 جنوری کو سماجی شعبہ، بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اپنی آراء پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔