ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ’’ مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘‘ میں تبدیل : کانگریس کا الزام

نئی دہلی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے چہارشنبہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو ’’سند صفائی‘‘ ( کلین چٹ) دیئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بات اب بالکل واضح ہوگئی ہے کہ ’’انتخابی ضابطہ اخلاق‘‘ ’’ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘‘ ( ایم سی سی ) اب ’’ مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔الیکشن کمیشن (EC) نے سہ شنبہ کو واردھا میں کی گئی مودی کی متنازعہ تقریر کو کلین چٹ دے دی جس میں انہوں نے کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو ویاناڈے الیکشن میں حصہ لینے پر لعن تعن کی تھی اور اشارتا یہ بھی کہا تھا کہ راہول گاندھی کے ویاناڈ کے حلقہ میں ا( اکثریت کے مقابلے میں) اقلیتی برادری کے رائے دہندے زیادہ ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں ومیراعظم کیلئے الگ اور مل کے بقیہ حصہ کے لئے الگ دو ،دو قسم کے قوانین نہیں ہوسکتے ۔ تاہم الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ’’ ہم نے اس معاملہ کی ضابطہ اخلاق کے تحت گہری جانچ کی اور قانون نمائندگی عوام اور چیف الکٹرول آفیسر مہاراشٹرا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا ۔