ماؤسٹوں پر قبائیلیوں کے اغواء کا شبہ

حیدرآباد 30 ڈسمبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں ماؤسٹوں نے 4 قبائیلیوں کا مبینہ اغواء کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ موضع پیگا سے 4 قبائیلی اچانک لاپتہ ہوگئے۔ باور کیا جاتا ہے کہ ماؤسٹوں نے پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ سے داخل ہوکر ان کا اغواء کرلیا ہوگا۔ انھیں آزاد کروانے کیلئے تلنگانہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی مشرقی گوداوری ایم روی پرکاش نے یہ اطلاع دی۔