مانچسٹر سٹی کا شاندار استقبال

لندن ۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مانچسٹر سٹی کی بڑی کامیابی کا بڑا جشن شہر کی سڑکوں پر منایا گیا، ٹرافی پریڈ میں ہزاروں پرستاروں نے خوشی منائی اور اپنے ہیروز کو دیکھنے کے لیے امڈ آئے، منیجر پیپ گوارڈیالو خوشی میں جھومتے رہے۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی کی سیزن میں فتوحات کا جشن، فاتح ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ سڑکوں پر پریڈ کی جس میں ویمن کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔ سیزن میں جیتی جانے والے تینوں ٹرافیوں کا نظارہ کروایا گیا، ہیروز اورخاص طور پرکپتان وِنسنٹ کومپنی نے اپنے چاہنے والوں سے کامیابی کا جشن منایا کیا۔ بس پر ٹیم کا سفر یادگار بن گیا، ہرطرف سے داد، واہ واہ کی صدائیں آتی رہیں جس سے کھلاڑیوں ایکشن دکھاتے رہے اور جشن سے سب محظوظ ہوئے۔ ہر طرف سے کلب پرچموں کی بہار آئی، پرستار دیوانہ وار اکٹھے ہو رہے تھے، اس سے پہلے ٹیم نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ کوچ پیپ گوارڈیالو گنگناتے اور خوشی سے جھومتے رہے۔ مانچسٹر سٹی نے فٹبال کے رواں سیزن میں پریمئر لیگ، لیگ کپ اور ایف اے کپ کا خطاب جیتا ہے۔