مانو آئی ٹی آئی میں داخلے ، 30 جون آخری تاریخ

حیدرآباد،26جون(یواین آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) ، حیدرآباد میں داخلے جاری ہیں۔ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی کے بموجب ڈرافٹسمین سیول، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ، الیکٹریکل، الیکٹرانک میکانک اور پلمبنگ جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے درخواست فارمس مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد، یونیورسٹی کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں یا ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔پُر کردہ درخواست فارم مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 30؍ جون 2018 ہے ۔ تمام درخواست گذاروں کا 10 ویں جماعت میں اردو کا بطور مضمون؍زبان؍میڈیم کے ساتھ کامیاب ہونا لازمی ہے ۔تمام ٹریڈس پروگرامس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے ۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔ مذکورہ تمام پروگرامس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلہ کے وقت ادا کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات دفتر آئی ٹی آئی، مانو کیمپس سے فون نمبر : 040-23008413-14 یا ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

بے روزگار نوجوانوں کے لیے
مفت تربیت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( راست ) : صفا ٹیک مہیندرا کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر ، اسپوکن انگلش ، سی ایس آر اور پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کی مفت تربیت دی جارہی ہے ۔ بعد ازاں روزگار سے جوڑنے میں مدد کی جائے گی ۔ دسویں ، انٹر ، کامیاب یا ناکام طلبہ جن کی عمر 18 تا 27 سال کے درمیان ہو اپنے نام کا رجسٹریشن کروائیں ۔ فون 7032152547 ۔ 7995926889 پر ربط کریں ۔۔