مالی پریشانی و خرابی صحت سے پریشان دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ اور ایل بی نگر حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ وجئے کمار جو پیشہ سے لیبر تھا لوک آیوکت کالونی بڑنگ پیٹ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطاقب 24 سالہ جینت جو سرینواس نگر کالونی ایل بی نگر کا ساکن تھا کل رات اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ جینت کی صحت خراب ہونے اور مالی پریشانیاں درپیش ہونے سے وہ دلبرداشتہ تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔