مالی میں وزیر اعظم میگا اور حکومت کا استعفیٰ

بماکو 19اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مالی میں سیکورٹی کی بگڑتی صورتحال کے دوران وزیر اعظم سومیلو بیو بئے میگا اور ان کی حکومت نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔صدر کے دفتر نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر ایک ریلیز جاری کر کے بتایا کہ مسٹر میگا اور ان کی کابینہ نے صدر ابراہیم ابوبکر کیٹا کو استعفیٰ سونپ دیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میگا نے 18 اپریل، 2019 کو ایک خط کے ذریعے اپنا اور حکومت کے تمام ارکان کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 38 کے مطابق صدر کے حوالے کر دیا۔ صدر نے وزیر اعظم اور حکومت کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔ریلیز کے مطابق نئے وزیر اعظم کا تقرر جلد ہی کیا جائے گا اور سبھی سیاسی پارٹی کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعد نئی حکومت قائم کی جائے گی۔واضح رہے کہ مالی کو برسو ں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے سبب پیدا ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کا سامنا ہے ۔ یہاں مارچ میں فلانی چرواہا کمیونٹی کے خلاف ایک قتل عام میں تقریبا 160 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ اس کی وجہ سے حکومت نے مسلح افواج کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔