مالی میں اقوام متحدہ کا بحالی امن کارکن ہلاک

اقوام متحدہ ۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کا ایک بحالی امن کارکن مالی میں ہلاک ہوگیا جبکہ اقوام متحدہ کے سفارتخانہ پر مالی میں حملہ کیا گیا ، مہلوک مبینہ طورپر مسلح حملے کے بعد شدید زخمی ہوگیا تھا اور بعد ازاں دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہیں ہوسکا ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے تہہ دل سے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ حملہ ایک جنگی جرم کے مترادف ہے ۔