مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کی جانب سے دیپاولی کے موقع پر مفت گولڈن کوائن کی پیشکش

حیدرآباد ۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) زیورات کی مشہور ریٹیل تاجر جو دنیا کے سب سے بڑی گولڈ اینڈ ڈائمنڈ تجارت کے حامل ہیں۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز روشنی کے تہوار دیپاولی کے موقع پر 10 ہزار روپئے کے سونے کی خریدی پر ایک گولڈ کائن مفت دیا جائے گا اور ہیرے زیورات کی دس ہزار کی خریدی پر دو گولڈ کوائن مفت دیئے جائیں گے۔ کمپنی کی سلور جوبلی تقاریب کے سلسلہ میں یہ پیشکش 25 نومبر 2018ء تا جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ گاہک جو 4 نومبر سے قبل زیورات کی خریدی کریں گے ان کو اس کے مساوی وزن پر چاندی دی جائے گی۔ کمپنی کے علاقائی صدر مسٹر پی کے سراج نے آج یہ بات بتائی۔