مارن سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی ۔ 30 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر ٹیلی کام دیاندھی مارن نے چینائی میں اُن کی رہائش گاہ پر 300 سے زائد ہائی اسپیڈ ٹیلی فونس لائنس کی مبینہ تنصیب کے مقدمہ میں سی بی آئی کے روبرو بیان قلمبند کرایا۔ مارن آج صبح سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہونچے جہاں 6گھنٹے اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ تحقیقاتی ایجنسی نے مارن اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔