مادھوری ڈکشٹ کے بعد انیل کپور اب جوہی چاولہ کے ساتھ

سابق میں مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ جیسی ہیروئنوں کے ساتھ اپنی ہٹ جوڑی بنانے والے انیل کپور کافی طویل عرصہ بعد اب پھر سے اپنی ان ہیروئنوں کے ساتھ اسکرین شیر کرتے دکھائی دیں گے انیل جہاں مادھوری کے مقابل ٹوٹل دھمال میں دکھائی دیں گے وہیں وہ جوہی چاولہ کے ساتھ اپنی ہوم پروڈکشن ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کررہے ہیں ٹوٹل دھمال 5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے تو ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا اگلے سال فروری میں ریلیز کرنے کی پلاننگ ہے۔

اب شاہ رخ کی دختر سہانہ خان کا فلموں میں داخلہ

دھڑک کے ذریعہ جہانوی کپور اور کیدارناتھ کے ذریعہ سارا علی خان کے فلمی دنیا میں داخلہ کے بعد اب بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی دختر سہانہ خان کا بھی اسی سال فلموںمیں داخلہ ہوگا۔ پچھلے کچھ عرصہ سے سہانا سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ یہی نہیں ووگ میگزین نے بھی اپنے لٹسٹ ایڈیشن کے سرورق پر سہانا خان کی دلکش تصویر شائع کرکے انہیں اور بھی مقبولیت دے دی ہے۔ خبروں کی مانیں تو 18 سالہ سہانا کو کرن جوہر اپنی فلم کے ذریعہ لانچ کرنا چاہتے ہیں لیکن شاہ رخ خان اور گوری خان کی نظریں بالی ووڈ کے اور دو فلمسازوں سنجے لیلا بھنسالی اور سجائے گھوش پر ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ سہانا ان دونوں میں سے کسی ایک کی فلم میں لانچ ہو۔