ماحولیات اور جنگلات میں جانوروں کے تحفظ پر اسمبلی میں کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد۔29 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں ماحولیات اور جنگلات میں جانوروں کے تحفظ سے متعلق ایوان کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اسپیکر مدھو سدن چاری اس کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے۔ جبکہ ارکان میں این دیواکر رائو، آر باپو رائو، جی بال راجو، جلگم وینکٹ رائو، شریمتی این پدماوتی ریڈی، اکبر اویسی اور جی کشن ریڈی کے علاوہ قانون ساز کونسل کے ارکان محمد فرید الدین، این لکشمن رائو اور شریمتی اے للیتا کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اسٹیٹ لیجسلیچر ڈاکٹر وی نرسمہا چاریولو نے آج احکامات جاری کیے۔