مابعد انتخابات ہند۔ پاک تعلقات میں بہتری ممکن : وزیر

اسلام آباد 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیر فینانس اسد میر نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں عام انتخابات کے بعد بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ باہمی تجارت میں اضافہ کیا جائے اور پڑوسی ملکوں کے مابین تعلقات بہتر ہوں ۔ وزیر فینانس نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میں خطاب کرتے ہوئے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا تذکرہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عام انتخابات کے بعد ہندوستان سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔