مابعد امن افغانستان میں امریکی فوج کا رول مشروط: میاٹس

واشنگٹن ۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع جیمس میاٹس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے افغانستان کے بارے میں کہا کہ اس جنگ زدہ ملک میں قیام امن کے بعد امریکی فوج کا کوئی بھی رول شرائط کی بنیاد پر ہوگا جس کی معاملت اُس وقت قائم حکومت کے ساتھ کی جائیگی۔ جیمس میاٹس نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء پہلے ٹرمپ کی حکمت عملی کے اعلان کو زائد از ایک سال ہوچکا ہے جو چار R اور ایک S پر مبنی ہے ۔ پہلا ’’آر ‘‘ ریجنلائز ، دوسرا آر ری انفورسنگ ، تیسرا آر ری الائننگ اور چوتھا ’’آر ‘‘ ری کنسیلئیشن کی نمائندگی کرتا ہے اور ایس کا مطلب ہے سکیورٹی … جو بھی کیا جارہا ہے اُس سے عوام کی سکیوریٹی ہمارا اہم مقصد ہے ۔ افغانستان کے حالات جلد معمول پر آجائیں ، امریکہ خود بھی یہی چاہتا ہے لیکن اس کے بعد امریکی فوج کا کوئی بھی رول غیرمشروط نہیں ہوگا ۔