مائیکل پلاٹینی فیفا کے صدارتی انتخابات سے دستبردار

مناکو 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی فیفا کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔ انہوں نے فیفا کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ وہ صدر سیپ بلاٹر کے مخالف فیفا کے صداتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے یہ فیصلہ یوئیفا کی بہتری کیلئے کیا ہے۔ فیفا کے ایگزیکٹو کمیٹی کیرکن مشل ڈی ہوگ نے مائیکل پلاٹینی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹینی نے انتخابات سے دستبردار ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پلاٹینی کے بعد سیپ بلاٹر کو فیفا کے سابق ڈپٹی جرنل سیکرٹیری جروم شیمپین کیخلاف مقابلہ کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ سیپ بلاٹر 1998 سے اب تک فیفا کی صدارت پر فائز ہیں۔

چیلسی نے ایورٹن کوشکست دیدی
لندن 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کو 6 گول سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ ڈیاگو کوسٹا کو چیلسی کلب راس آگیا۔آئی پی ایل میں ڈیاگو کوسٹا کا بہترین کھیل جاری ہے۔ کوسٹا کے شاندار کھیل نے چیلسی کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا ۔ رواں سیزن میں اٹلیٹکو میڈرڈ کلب چھوڑ کر چیلسی جوائن کرنے والے ڈیاگو کوسٹا نے ایورٹن کے خلاف 3 منٹ کے اندر دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔