مائیکرو سافٹ سی ای او ناڈیلا کا دورہ حیدرآباد

آئی ڈی سی ملازمین سے خطاب کے سی آر سے ملاقات
حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز ) مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلہ نے یہاں آئی ڈی سی میں ملازمین سے خطاب کیا ۔ آئی ڈی سی کے ذرائع نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ناڈیلہ نے آئی ڈی سی واقع گچی باولی کا آج صبح معائنہ کیا بعدازاں انہوں نے آئی ڈی سی میں اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ناڈیلہ ہندوستان کے دورہ کے بارے میں کوئی سرکاری تقاریب کی بات نہیں بتائی گئی جبکہ وہ توقع ہے کہ آج دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے اور پھر منگل کو امریکہ کیلئے پرواز کریں گے ناڈیلہ نے چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی تاہم اس تعلق سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ناڈیلہ نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے فون پر بات چیت کی۔