مائیکرو سافٹ سی ای او ستیہ ناڈیلا ڈسمبر میں حیدرآباد کا دورہ کرینگے

حیدرآباد 30 نومبر ( این ایس ایس ) مائیکروسافٹ کارپوریشن کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے توثیق کی ہے کہ وہ ماہ ڈسمبر میں اپنے آبائی شہر حیدرآباد کا دورہ کرینگے ۔ حکومت تلنگانہ کے ایک عہدیدار نے ماہ ڈسمبر میں ستیہ ناڈیلا کے دورہ حیدرآباد کی توثیق کی ۔ تاہم عہدیدار نے ابھی اس دورہ کی تاریخ اور تفصیلات کے تعلق سے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ۔ امکان ہے کہ ستیہ ناڈیلا چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ اس کے عالوہ وہ حیدرآباد میں مائیکرو سافٹ انڈیا ڈیولپمنٹ سنٹر کا دورہ بھی کرینگے ۔ گذشتہ سال مائیکرو سافٹ کے سی ای او کی ذمہداری سنبھالنے کے بعد ستیہ ناڈیلا کا یہ دوسرا دورہ حیدرآباد ہوگا ۔