ماؤنٹ مرسی اسکول ٹولی چوکی میں ’ سائنس ، میاتھ اینڈ می ‘ فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ماونٹ مرسی اسکول ، برنداون کالونی ، ٹولی چوکی میں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر پرنسپل اسکول ہذا محترمہ فاطمہ فاروقی اور اساتذہ کی نگرانی میں ’ سائنس میاتھ اینڈ می ‘ فیسٹیول منعقد ہوا ۔ پنجم تا دہم جماعت کے طلبہ نے اس فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ریاضی اور سائنس کے عنوان سے شاندار پراجکٹس پیش کئے گئے ۔ ڈاکٹر ایم پربھاکر سائنٹسٹ ، پرنسپل سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ڈرائی لینڈ اگریکلچر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طلبہ سے خطاب میں کہا کہ زرعی شعبہ میں ملازمت اور ریسرچ کے بہت مواقع ہیں ۔ ملک میں غذائی پیداوار کی بہت ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر ایم ناگاراجو اور ڈاکٹر شریمتی ایم شانتی نے بھی تقریب ہذا میں بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی اور طلبہ کی ستائش کی ۔ طلبہ کی سائنس اور ریاضی سے متعلق معلومات کی تعریف کی ۔ ریاضی اور سائنس کے بہترین پراجکٹس کو انعام سے نوازا ۔ آخر میں پرنسپل اسکول ہذا نے تمام کا شکریہ ادا کیا اور تقریب اختتام کو پہنچی ۔۔