لین دین کے معاملہ میں دھوکہ دہی ، ایک شخص کو سزا اور جرمانہ

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) رقمی لین دین کے معاملہ میں دھوکہ دینے والے شخص کو 2 سال کی سزا اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد ہوا ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس ذرائع کے مطابق سفیل گوڑہ کے علاقہ کے ساکن خواجہ عبدالسلیم 39 سال کے خلاف 42 سالہ خاتون جیسی ہلین نے کشائی گورہ پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کے بعد مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خواجہ نے جیسی ہیلن سے قرض لیاتھا اور اس خاتون نے اپنا مکان رہن رکھتے ہوئے 16,80,000 روپئے قرض دیا تھا ۔ اس قرض کی ادائیگی میں دشواری کے سبب اس نے 20,50,000 روپئے چیکس دئے تھے اور قرض کی ادائیگی کے معتلق خاتون کی جانب سے پوچھے جانے پر وہ خاتون کو ڈرا دھمکا رہا تھا ۔