لیمو کے فوائد

لیمو کے رس کے فوائد آپ کے تصور سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔ لیمو میں موجود 5 فیصد سائٹرک ایسڈ اس کے ترش ذائقے کا سبب ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں وٹامن سی بھی بھرپور ہوتی ہے۔
لیمو میں وٹامن بی بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم، فاسفورس ، میگنیشیم، پروٹینس اور کاربوہائیڈریٹس بھی ہوتے ہیں۔ اگر بدہضمی کی شکایت ہو تو لیمو کے چند قطرے نچوڑ کر نیم گرم پانی میں ملاکر چسکیاں لیں۔ اس سے نہ صرف بدہضمی دور ہوگی بلکہ متلی، سینے کی جلن، دست ، پیٹ میں گیاس اور ڈکار روکنے میں بھی یہ مشروب مفید ہے۔ لیمو چونکہ قدرتی جراثیم کش ہے، اس لئے اس کے استعمال سے نہ صرف جلد چکنی اور ملائم رہتی ہے بلکہ چہرے کی جھریاں اور بلیک ہیڈز کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے۔