لیموں کے چھلکے بھی کارآمد و مفید

برتن چمکائیں : اپنی دیگچیوں اور پتیلیوں کو چمکانے کیلئے دیگچی میں لیموں کے چھلکے پانی میں ڈال کر جوش دے دیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو انہیں پھینک دیں اور برتن اچھی طرح دھوکر صاف کریں۔ آپ کے برتن بالکل نئے برتنوں کی طرح چمک اٹھیں گے۔
مائیکرو ویو صاف کریں : اکثر و بیشتر مائیکرو ویو کے اندر لگی گندگی، گھی، تیل کے چھینٹے اور ناگوار بو صاف کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں صاف کرنے میں بہت وقت ہوتا ہے۔ ایک مائیکرو ویو پروف باول میں پانی ڈال کر اس میں لیموں کے چھلکے شامل کردیں اور اس باول کو مائیکرو ویو میں 5 منٹ تک کیلئے ہائی اسپیڈ پر رکھ دیں۔ اس پانی کی بھاپ سے مائیکرو ویو کی دیواروں پر جما میل کچیل آسانی سے صاف ہوجائے گا۔ اس کے بعد ایک صاف کپڑے سے مائیکرو ویو کے اندرونی حصہ کو پونچھ لیں۔ آپ کا مائیکرو ویو بالکل صاف ستھرا ہوجائے گ