لیموں : ایک معالج دوست

قدرت نے ایسی بے شمار غذائیں پیدا کی ہے جن سے انسان کئی طرح کے فائدے اٹھاتا ہے۔ لیموں کا شمار بھی ایسی ہی غذاؤں میں ہوتا ہے جو زمانہ قدیم سے اپنے غذائی اور شفائی اثرات کی بدولت انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اس میں کیلشیم، وٹامن سی، فاسفورس، حرارے اور دیگر ضروری اجزاء کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ آئیے! ہم آپ کو لیموں کے کثیرالمقاصد فوائد اور استعمال کے بارے میں بتاتے ہیں۔
حسن و خوبصورتی کیلئے
ایڑھیاں پھٹنا : ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں۔ اس میں ایک چائے کا چمچہ گلیسرین، ایک چمچہ عرق گلاب اور ایک انچ لمبا و چوڑا کپڑے دھونے کے صابن کا ٹکڑا ملا کر کریم تیار کرلیں۔ رات کو سونے سے قبل پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھو لیں۔ چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں درست ہوجائیں گی۔
بالوں کی چمک
روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے سر دھونے کے بعد ایک مگ پانی میں لیموں کا رس ملا کر سر میں ڈالنے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔