لیمن چیز کیک

اجزاء: بسکٹ 20 عدد ، مکھن آدھا کپ ، فلنگ کیلئے : کریم چیز 200 گرام ، چینی ایک کپ ، دہی ایک کپ، انڈا ایک عدد ، میدہ ایک چمچ ، لیموں کا رس ایک چمچ ، لیموں کا چھلکا ایک چمچ ، ونیلاایسنس ایک چمچ ، دارچینی ایک چمچ ۔
ترکیب : اوون کو 170 ڈگری پر ، پر ہیٹ کرلیں ، فوڈپروسیسر میں سادہ بڑے بسکٹس ڈالیں ، تھوڑا تھوڑا کر کے مکھن  بھی ڈالتی جائیں ۔ جب دونوں چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو اسے نکال لیں ۔ اب بیکنگ ٹرے یا کیک کے سانچے میں اسے ڈالیں اور انگلیوں کی مدد سے دبائیں ۔ اب فوڈپروسیسر کو صاف کرلیں اور اس میں کریم چیز اور چینی ڈالیں ، پھر اس میں دہی ڈالیں اور مشین چلائیں ، تھوڑی دیر بعد اس میں انڈا بھی شامل کردیں، ساتھ ہی لیموں کے چھلکے کا پاوڈر ، میدہ ، لیمو کا رس ، دار چینی پاوڈر اور ونیلا ایسنس ڈالیں ۔ پھر مشین چلا کر سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس مکسچر کو بسکٹ کی تہہ پر ڈالیں اور اسے کسی چمچ کی مدد سے ہموار کرلیں ۔ کیک کے سانچے کو 35 سے 40 منٹ تک بیک کریں۔ جب بیک ہوجائے تو نکال کر ٹھنڈاکرلیں اس کے بعد اسے ریفریجریٹر میں ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ جب سیٹ ہوجائے تو اسے نکال کر دار چینی کا پاوڈر چھڑک دیں۔لیمن چیز کیک تیار ہے ۔