لیبیا کے دارالحکومت میں جھڑپوں میں شدت،26 افراد ہلاک

بن غازی ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ حریف نیم فوجی تنظیم نے ملک کے دارالحکومت میں کم از کم 26 افراد کو بشمول عام شہری ہلاک کردیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان وداد ابوویران نے کہا کہ مزید 75 افراد جھڑپوں میں زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپیں پیر کے دن شروع ہوئی اور طرابلس کے گروپس نے ملک کے جنوبی قصبہ کے گروپس کے ساتھ تصادم کیا۔ لیبیا میں 2011ء کی بغاوت کے بعد انتشار پیدا ہوگیا ہے۔ ملک کے ڈکٹیٹر کرنل معمرقذافی کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ فی الحال ملک پر حریف گروپس کا اقتدار ہے۔ طرابلس نے ایک گروپ کے اور ملک کے مشرقی علاقہ میں دوسرے گروپ کا اقتدار ہے۔ ایک گروپ کی تائید کئی نیم فوجی تنظیمیں کرتی ہیں جبکہ برسراقتدار گوپ دوسرے گروپ کا حامی ہے۔