لیبیا کیلئے خصوصی سفارتکار کی تقرری کو سلامتی کونسل کی منظوری

اقوام متحدہ ۔ 31  اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے عہدیدار مارٹن کوبلر کو لیبیا کے لئے نیا خصوصی سفارت کار مقرر کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کوبلر کی اس عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وہ موجودہ خصوصی مندوب برنارڈینو لیون کی جگہ لیں گے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ نئے خصوصی مندوب اپنی ذمہ داریاں کب سنبھالیں گے۔ لیون کے عہدے کی مدت 6 نومبر کو پوری ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اگر لیبیا سے متعلق مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہوتی ہے، تو لیون کے عہدے کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے ۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نئے عہدیدار اپنی ذمہ داری کب سنبھالیں گے