لیبیا میں کارگو طیارہ کو حادثہ ۔ تین ہلاک

طرابلس 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پائلٹ اور دو شریک پائلٹس آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا کارگو طیارہ جنوبی لیبیا میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ تینوں لیبیائی باشندے تھے ۔ فوجی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ طیارہ الشرارہ سے پرواز کرنے کے چند منٹ میں ہی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ طیارہ طرابلس سے عملہ کیلئے رسد کا ساز و سامان لے کر یہاں پہونچا تھا