لیبیا میں نامعلوم فضائی حملے 10 دہشت گرد ہلاک

طرابلس، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے جنوبی غات شہر کے قریب نامعلوم لڑاکا طیارے کے حملے میں 10 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ فوج نے یہ اطلاع دی ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ ‘‘الجیریا سرحد کے قریب غات کے آوینات علاقے میں پانچ مسلح گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بناکر نامعلوم لڑاکا طیارہ نے حملہ کردیا۔مقامی میڈیا نے غات کے قریب صحرا ئی علاقے میں مسلح گاڑیوں کی مکمل طور پر جلے ہوئے افراد کی تصاویر جاری کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ، ‘‘فوجی دستہ جائے واقعہ پرپہنچ چکا ہے اور ہمیں ویران صحرا میں مکمل طور پر تباہ شدہ پانچ کاریں ملی ہیں جس میں 10 جلی ہوئی نعشیں ملی ہیں جو ممکنہ طور پر القاعدہ دہشت گردوں کی ہوسکتی ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لیبیا کی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔