لیبیا میں دو یرغمال اطالوی باشندوںکو رہا کروالیا گیا

طرابلس 4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا میں دارالحکومت شہر کے قریب داعش کے ایک ٹھکانہ پر حملہ کرتے ہوئے گذشتہ سال جولائی میں یرغمال بنائے گئے دو اطلاوی باشندوںکو رہا کروالیا گیا ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ دو اطالوی یرغمالوںک و رہا کروالیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی کئی مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی کیونکہ سکیوریٹی فورسیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں داعش کے عناصر سرگرم ہیں۔ شہر کے مئیر حسین الدوادی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہ دونوں اطلاوی شہری ایک پولیس اسٹیشن میں ہیں۔ 55 سالہ جینو پولی کارڈو اور 65 سالہ فلپو کالکاگنو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اب آزاد ہیں اور جسمانی طور پر نسبتا بہتر ہیں لیکن نفسیاتی طور پر وہ ابھی بھی متاثدر ہیں۔ ہمیں فوری طور پر اٹلی واپس ہونا چاہئے ۔ یہ دو افراد اطالوی تعمیراتی کمپنی کے انچار ملازمین میں شامل تھے جنہیں جولائی 2015 میں یرغمال بنالیا گیا تھا ۔