لیبیا میں اقوام متحدہ کے قافلہ پر مسلح افراد کا حملہ

طرابلس، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی مغربی ساحلی سڑک پر آج مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے قافلہ کے ایک حصہ میں رکاوٹ پیدا کر کے اسے تباہ کر دیا۔یہ اطلاع اقوام متحدہ تعاون مشن اور سفارتی ذرائع نے دی۔ لیبیا میں اقوام متحدہ تعاون مشن (یواین ایس ایم آئی ایل) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے قافلہ پر صرمان اور طرابلس کے درمیان سے حملہ کیا گیا۔مشن کے ایک بیان میں کہا گیاکہ ”یواین ایس ایم آئی ایل نے متعلقہ عملے سے رابطہ کیا ہے ۔ کسی بھی ملازم کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔