لیبیا: ملیشیا ؤں کا سرکاری دفاتر ، امریکی ایمبیسی پر کنٹرول

بن غازی (لیبیا) ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی اختیارات سے عاری حکومت نے آج اعتراف کیا کہ وہ طرابلس میں حکومتی دفاتر پر کنٹرول مسلح ملیشیا گروپوں کے حق میں کھو چکی ہے۔ وزیراعظم عبداللہ الثانی زیرقیادت عبوری حکومت جو گذشتہ ہفتہ مستعفی ہوگئی اور ملک کے مشرق میں پناہ لے چکی ہے۔ اس نے کہا کہ مسلح گروپ حکومتی ورکرس کو ان کے دفتروں میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ واشنگٹن کی اطلاع کے بموجب ’ڈان آف لیبیا‘ نامی اسلام پسند ملیشیا گروپ نے لیبیائی دارالحکومت طرابلس میں واقع امریکی ایمبیسی پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ایک ویڈیو آن لائن ڈالی ہے۔ امریکی عہدیداروں نے کہا کہ وہ تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ حکومت نے کل رات جاری کردہ بیان میں کہا کہ طرابلس میں وزارت اور سرکاری دفاتر پر مسلح ملیشیا گروپوں کا قبضہ ہوچکا ہے جو سرکاری ورکرس کو داغنے سے روک رہے ہیں اور ان کے بالائی افسروں کو دھمکا رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ عبوری حکومت کا عہدیداروں سے ربط ہے اور وہ افار سے خدمات کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔