لکچرر کا اہلیتی امتحان UGC کے بجائے CBSE کے تحت ہوگا

UGC-NET جو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے تحت سال میں دو دفعہ جون اور ڈسمبر میں منعقد ہوتا ہے ۔ یم اے کے مختلف لسانیات ، اردو ، انگلش ، ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ سوشیل ، سائنس ، تاریخ ، معاشیات ، پولیٹیکل سائنس ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، نفسیات اور دیگر جملہ 67 مضامین کیلئے ہوتی ہے اس میں کامرس بھی شامل ہے ۔ یہ امتحان UGC-NET نہ صرف لکچرر کی اہلیت کیلئے ہوتا بلکہ JRF جونیر ریسرچ فیلوشپ کیلئے ہوتا ہے ۔ سائنس مضامین (MSC) امیدواروں کیلئے CSIR کونسل فارسائنٹیفک انڈسٹریل ریسرچ کے تحت سال میں دو دفعہ جون / ڈسمبر میں ہوتا ہے اس کے اعلامیہ الگ شائع ہوتا ہے ۔ اب UGC-NET جو ڈسمبر 2014 میں ہوگا اس کیلئے بہتر بڑی تبدیلی کی گئی کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC نے اس کے انعقاد کی ذمہ داری CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کو سونپی ہے ۔ جو مرکزی حکومت کے HRD وزارت فروغ وسائل انسانی کے تعلیمی شعبہ کے تحت خود مختار ادارہ CBSE کے ملک بھر میں اور بیرون ملک کئی ممالک میں ملحقہ اسکولس چلتے ہیں یہ دسویں اور بارہویں سطح کے بورڈ امتحانات منعقد کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ عطا کرتا ہے ۔ اس بورڈ کے تحت سابق میں AIEEE آل انڈیا انجینئرنگ انٹرنس امتحان منعقد ہوا کرتا تھا جس کو اب IIT کے JEE میں ضم کردیا گیا اور JEE کے Main امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری بھی CBSE کے تحت ہے ۔ اب اعلی تعلیم کیلئے ایک نئی ذمہ داری NET National Eligibility Test کے انعقاد کی آئی ہے ۔ اس کے تحت پوسٹ گریجویٹ امیدوار یونیورسٹی سطح پر لکچررس اور اسسٹنٹ پروفیسر کے تقررات کیلئے اہل ہوتے ہیں اور JRF جونیر ریسرچ فیلو شپ بھی ہے جس کیلئے عمر کی حد ہے جبکہ NET کیلے اعظم ترین عمر کی حد مقرر نہیں ہے ۔ اب CBSE نے UGC-NET ڈسمبر 2014 کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اس کے فارمس 15 اکٹوبر سے آن لائن داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ اسکی مکمل معلومات ہدیات شرائط ، شیڈول اور تفصیلات کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ www.cbse.nic.in ، CBSE کے ویب سائٹ پر NET امتحان کے تفصیلات کیلئے لاگ آن کرتے ہوئے پہلے شرائط ہدایات کو ملاحظہ کرلیں پھر فارم آن لائن داخل کریں ۔ امتحانی اسکیم حسب سابق برقرار رہے گی ۔

B.Ed کے مسلم میناریٹی کالجس کی Ed.CET کی دوسری کونسلنگ SW II
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2014 کے کنوینر کی جنرل ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ ہوا ۔ اب ویب پر مبنی کونسلنگ کا دوسرا مرحلہ 18 اکٹوبر تا 21 اکٹوبر رکھا جارہا ہے ۔ اس ویب کونسلنگ میں جو مسلم میناریٹی بی ایڈ کالجس شامل نہیں تھے وہ علحدہ کونسلنگ SW II رکھے اس کا پہلا مرحلہ بھی 30 ستمبر ، یکم / اکٹوبر اور 7 اکٹوبر کو ہوا ۔ اب مسلم میناریٹی کالجس کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ SW II کا بھی اعلان ہوا ہے اور CAPMEI نے SW II سنگل ونڈوII کی کونسلنگ کا دوسرا مرحلہ 2nd Phase ،16 اکٹوبر اور 17 اکٹوبر کو رکھا ہے ۔ یہ کونسلنگ شانتی نگر روبرو مہاویر ہاسپٹل ، وٹرنری اسوسی ایشن ہال میں رکھی تھی ۔ اب دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے تفیصلات اور اعلامیہ شیڈول کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔ www.capmei.co.in
(یونانی ) M.D میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان
ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ نے M.D ہومیوپتھی ، آیورویدک اور M.D ( یونانی) میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان کا اعلان کرتے ہوئے اس میں شرکت کیلئے آن لائن فارم داخل کرنے کی ہدایات دی ۔ فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے آخری تاریخ 16 اکٹوبر رکھی گئی ہے ۔ فارم ذیل کے ویب سائٹ پر 16 اکٹوبر تک آن لائن داخل کرتے ہوئیہ اس کا پرنٹ آوٹ کاپی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 اکٹوبر کو مقرر کی ہے ۔ ویب سائیٹ ہے ۔ www.ntruhs.ap.nic.in ، http://drntruhs.org

ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کی دوسرے مرحلے کی کونسلنگ آج قطعی فیصلہ
انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدواروںکیلئے ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد دوسرے مرحلہ کا تاحال اعلان نہیں ہوا ۔ اس کیلئے بے شمار طلبہ ، سرپرست منتظر ہیں اس کا 10 اکٹوبر کو سپریم کورٹ کے فیصلہ تھا تاہم ملتوی ہو کر اب 13 اکٹوبر کو رکھا گیا ۔ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ اور انجینئرنگ کے مابقی نشستوں کو پُر کرنے کیلئے 13 اکٹوبر کو کوئی قطعی فیصلہ کا امکان ہے ۔ بعض کالجس میں جہاں مخلوعہ نشستیں تھی ۔ برسرموقع Spot داخلے دیئے جارہے ہیں ۔ انجینئرنگ کے 174 کالجس کو سال حال عدم اجازت کی وجہ زائداز ایک کو نشستوں کا داخلہ نہیں ہوا ۔ اس میں مسلم اقلیتی کے کوئی 9 ہزار نشستیں پر بھی داخلہ نہ ہوسکا ۔ بہرکیف 13 اکٹوبر شام تک فیصلہ آجائے گا ۔

ریلوے کے امتحانات ہال ٹکٹ کی اجرائی
ریلوے گروپ ” D ” زمرہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ 2 نومبر سے اس کے امتحانات ہونے والے ہیں اور فارم داخل کرنے کے بعد اہل قرار پائے امیدواروں کو ہال ٹکٹ ان کے رہائش پتوں پر ذریعہ پوسٹ ارسال کئے جارہے ہیں ۔ 100 سوالات آبجیکٹوٹائپ کے ہونگے اور جوابات OMR جوابی شیٹ پر کرنا ہوگا ۔ جن امیدواروں کو ہال ٹکٹ ملا ان کیلئے خصوصی کوچنگ کلاسس دفتر سیاست پر شام کے اوقات میں رکھی جائے گی ۔