لکثرری ایکسپو کا آغازHi Life

مادھا پور میں یکم اکٹوبر تک نمائش کا اہتمام
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : Hi Life سہ روزہ شاندار فیشن لائف اسٹائیل اینڈ لکثری ایکسپو 2014 کا نووٹل حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر ( ایچ آئی سی سی ) کا مادھا پور حیدرآباد میں آغاز عمل میں آیا ۔ یہ نمائش یکم اکٹوبر تک جاری رہے گی ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ ریتو ورما نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائرکٹر این اے آرمرس پاروتی ریڈی ، روپا ویٹلہ سلیبرٹی کاسٹیوم ڈیزائنر ، اشیتا سنگھ فیشن ڈیزائنر ، ششی ونگاپلی ڈیزائنر بھی موجود تھے ۔ آرگنائزر اے بی وائی ڈومنک نے بتایا کہ اس نمائش میں زائد از 150 ٹاپ ڈیزائنر شرکت کررہے ہیں جو کہ فرنشنگ ، ہوم ڈیکورس و دیگر فیشن کی اشیاء کی نمائش کریں گے ۔ اس نمائش میں روایتی ملبوسات ، ماڈرن جویلری ، ڈیزائنر ساڑیوں ، سوٹس ، ہیر فیشن ایکسیسریز ، فٹ ویر ، بیاگس ، ڈیزائنر کڈویرس اور گولڈ ، ڈائمنڈس ، سلور فرنیچر ، پینٹنگس اور اینٹک اشیاء کی نمائش کی جائے گی ۔۔