لڑکے ولڑکیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی پروگرام

حیدرآباد۔/19ڈسمبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چار سال تا18سال عمر کے لڑکے ولڑکیاں جن میں قدرت نے صلاحیتوں کا بیش بہا خزینہ پوشیدہ رکھا ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو از خود پہچان کر بھی اپنے لئے اور دوسروں کیلئے تفریح طبع کا سامان مہیا کررہے ہیں ان کی ان صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھانے کیلئےdlaVALENTINA کی جانب سے Children Festival For Personality Talent hunt پہلی مرتبہ شہر حیدرآباد میں 24 ڈسمبر تا 28 ڈسمبر منعقد کیا جارہا ہے جس کے مقام کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ آج نیشنل ڈائرکٹر والینٹینا Valintina مشرا نے پریس کلب میں سوماجی گوڑہ میں یہ بات بتائی۔ اس پریس کانفرنس میں مشہور ٹی وی اداکارہ پرینکا، لتا چودھری اور اداکاری کے میدان میں محنت کررہے ہیں ان کے لئے موقع ہے کہ وہ اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہوئے اول مقام حاصل ہوسکے۔ اپنے قومی سطح کے چلڈرنس فیسٹول میں شریک ہوکر بہتر سے بہتر رتبہ پاسکیںگے۔ محترمہ والینٹینا مشرا کو بچوں اور بچیوں کواداکاری کے میدان میں بہت سارے پروگرام ترتیب دی ہیں۔ لڑکے ولڑکیاں جو اس پروگرام میں حصہ لینے کے خواہاں ہوں وہ اپنا مکمل بائیو ڈاٹا dlevalintina123@gmail.com، تفصیلات کیلئے 9491399697 پر ربط کریں۔