لڑکی کی تصویر کشی کے دوران نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار

حیدرآباد۔/29مارچ، ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں مقامی عوام نے ایک منچلے نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جو ایک نوجوان لڑکی کی مبینہ طور پر ویڈیو گرافی کررہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑکی اس کے مکان میں نہانے گئی تھی۔ اس وقت اس بدقماش نوجوان نے لڑکی پر نظر رکھتے ہوئے اس کے مکان کی دیوار پر مبینہ طور پر چڑھ کر حمام سے اپنے سیل فون سے اس کی ویڈیو گرافی کررہا تھا۔ اسی دوران لڑکی کی نظر اس بدقماش پر پڑ گئی اور لڑکی نے خوف کے عالم میں چیخ و پکار شروع کردی۔ لڑکی کی چیخ وپکار پر پڑوسی چوکس ہوگئے اور نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس سے دریافت کیا۔ تاہم یہ لڑکا اپنی صفائی پیش کرتا اس کے مشکوک انداز کو دیکھتے ہوئے مقامی عوام نے لڑکی کی آواز پر توجہ دی اور اس بدقماش کی دھلائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔