لڑنا جھگڑنا کیوں ؟

نپولین کا قول ہے: اگر تم مجھے اچھی مائیں دو گے تو میں تمہیں اچھی قوم دوں گا‘‘۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک ماں کا کردار، اخلاق اور اس کی تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے یا قوم کیلئے کتنی اہمیت رکھتی ہے۔
بہت سی خواتین کو اخلاق کی جانب توجہ دینے اور اس کی اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ بعض خواتین کا اخلاق بہت خراب ہوتا ہے جس کا منفی اثر ان کے بچوں پر ضرور پڑتا ہے۔ عام مشاہدہ ہے کہ بعض خواتین کا رویہ اپنے میکے والوں کے ساتھ تو بہت اچھا ہوتا ہے لیکن سسرال اور شوہر کے ساتھ بہت خراب ہوتا ہے، لڑنا، جھگڑنا اور مزاج کی تلخی ان کی عادت ہوتی ہے۔ ہر عورت کی تھوڑی بہت بنیادی تعلیم و تربیت ضرور ہوتی ہے جس کی بناء پر وہ صحیح اور غلط میں فرق کرسکتی ہے لیکن اس کے باوجود خواتین اپنا تمام وقت دوسروں کی برائیاں کرنے اور لڑنے جھگڑنے میں گزار دیتی ہیں۔ ان باتوں کی جگہ اگر وہ اچھی کتابیں پڑھیں اور اپنا مطالعہ وسیع کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی زبان بھی سیکھیں تو یہ نہ صرف ان کی بہترین مصروفیت ہوگی بلکہ ان کا ذہن بھی وسیع ہوگا اور اخلاق بھی بہتر ہوگا۔