لپ اسٹک کے پیچھے چھپی شخصیت

کئی خواتین ایسی ہوںگی جو لپ اسٹک لگائے بغیر کبھی بھی گھر سے باہر نہیں نکلتی ہوں گی ۔ مختلف خواتین کی پسند بھی ایک دوسرے سے جداگانہ ہوتی ہے ۔ تاہم ہر خاتون کا ایک رنگ سب سے زیادہ پسندیدہ ہوتا ہے ۔ کوئی خاتون گہرے رنگ کی لپ اسٹک لگانا پسند کرتی ہیں تو کسی کو ہلکے رنگ کی لپ اسٹک  لگانا پسند ہوتی ہے ۔

گلابی لپ اسٹک :گلابی لپ اسٹک پسند کرنے والی خواتین جلدی سے اپنے کاموں کو نمٹانے کی ماہر ہونے کے علاوہ زیادہ تر تروتازہ اور توانا نظر آتی ہیں ۔ ایسی خواتین جنہیں زندگی جینے کا اصل ڈھنگ آتا ہے ۔
جامنی لپ اسٹک : جامنی رنگ کی لپ اسٹک اگر لگائی جائے تو وہ لوگوں کی بھیڑ میں الگ سے ہی نظر آنے لگتی ہے ۔ اس رنگ کی لپ اسٹک والی خواتین کی منفرد نظر آنے کا شوق ہوتا ہے ۔ وہ انفرادیت سے گھبراتی نہیں ہیں اگروہ بھرے مجمع میں سب سے الگ نظر آرہی ہوں تو وہ خوشی محسوس کرتی ہیں ۔
لال لپ اسٹک : لال رنگ کی لپ اسٹک پسند کرنے والی خواتین پر جوش ہوتی ہیں ۔ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن کر خوش ہوتی ہیں ۔ ایسی لڑکیاں جنہیں لال رنگ کی لپ اسٹک لگانے کا شوق ہوتا ہے وہ ہر معاملے میں خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتی ہیں ، ہر مسئلے کو اعتماد کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں ، ایسی لڑکیاں ہر کام کو پورے جوش و خروش سے سرانجام دینے کی کوشش کرتی ہیں ۔ وہ ایسے موضوعات پر گھنٹوں بآسانی بات کرسکتی ہیں جن میں ان کی ذاتی دلچسپی ہو ۔