لپ اسٹک اور لائنر کا چلن

فی زمانہ لپ اسٹکس کے ساتھ لپ لائنر کا فیشن ان ہے۔ معیاری لپ اسٹکس اور لائنر ہی استعمال کرنا چاہئے۔ لپ اسٹکس ‘ ہونٹوں کے میک اپ کو آخری ٹچ عطاء کرتا ہے۔
لپ اسٹکس کے بعد لپ لائنر لگانے سے ہونٹوں کی خوبصورتی اور اس کی ساخت واضح ہوجاتی ہے اور یہ ہونٹ ترشے ترشائے دکھائی دیتے ہیں۔  لپ اسٹکس لگانے سے قبل موئسچرائزر لگائیں‘ ہونٹوں پر فاونڈیشن کی ہلکی تہہ لگائی جائے تاکہ ہونٹوں کی رنگت متوازن ہوسکے۔ ہونٹوں کے کناروں اور پیچ و خم کو لپ لائنر کی مدد سے اجاگر کریں۔ لپ لائنر کا رنگ ‘لپ اسٹک کے کلر سے کسی قدر گہرا ہونا چاہئے۔ لپ اسٹک کے بعد لائنر کا انتخاب اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ لپ اسٹک کے ہمہ رنگ یا اس سے کسی قدر گہرے رنگ کالائنر خریدیں۔
٭٭   ٭   ٭٭