لوک سبھا انتخابات میں توقع سے کم نشستیں ، ٹی آر ایس کا محاسبہ

حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں حکمراں پارٹی ٹی آر ایس نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں توقع سے کم نشستیں ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کیلئے یہ نتائج صدمہ خیز ہیں۔ ٹی آر ایس نے اِن غیرمتوقع نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے اپنا محاسبہ کرنا شروع کردیا ہے۔ چندرشیکھر راؤ زیرقیادت ٹی آر ایس میں اب تک کانگریس کے 11 ارکان اسمبلی شامل ہوچکے ہیں لیکن لوک سبھا انتخابات میں اِسے توقع سے کم نشستیں ملیں۔ اِس کی وجہ سے کے سی آر کا وفاقی محاذ منصوبہ بھی بُری طرح ناکام ہوگیا۔ ٹی آر ایس ذرائع نے الزام عائد کیاکہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی تصادم کے باعث ٹی آر ایس کو نقصان ہوا ہے۔