لوکل ہیڈ آفس میں ویجلینس ویک 2018 کا انعقادSBI

حیدرآباد۔/4نومبر، ( پریس نوٹ ) اسٹیٹ بینک آف انڈیا لوکل ہیڈ آفس حیدرآباد کے زیر اہتمام 30اکٹوبر تا 3نومبر کے درمیان ویجلینس اویرنس ویک 2018 منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مسٹر کے آر نندن ویجلنس کمشنر برائے تلنگانہ اسٹیٹ نے3نومبر کو لوکل ہیڈ آفس حیدرآباد میں منعقدہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت ایس بی آئی چیف جنرل منیجر شری سوامی ناتھن جے نے کی۔ اس تقریب میں مسٹر یو این ماٹیا جنرل منیجر نیٹ ورک II اور جی سریندر ناتھ جنرل منیجر سی سی آر او کے علاوہ مسٹر کے وی بنگاراجوڈپٹی جنرل منیجر اور سرکل ڈیولپمنٹ آفیسر بھی شریک تھے۔ مسٹر اے کے موہنتی ڈپٹی جنرل منیجر ( ویجلینس ) نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا۔ دوران تقریب ایس بی آئی نے ویجلینس اویرنس ویک کے تحت مختلف پروگرامس جیسے گرام سبھا کا انعقاد ، گاہکوں کی شکایتوں کا ازالہ کے اجلاس ، عہد سالمیت دلانے کے علاوہ نئے ہندوستان کی تعمیر اور رشوت ستانی کے خاتمہ جیسے عنوانات پر تلنگانہ ریاست کے اسکولس وکالجس کے طلبہ کیلئے تحریری و تقریری مقابلہ جات بھی منعقد کئے گئے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ایس بی آئی کی جانب سے مقابلہ جات میں بہترین مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ مسٹر کے وی بنگا راجو ڈپٹی جنرل منیجر اور سرکل ڈیولپمنٹ آفیسر نے شکریہ ادا کیا۔