لور آرڈر میں بھیجنے کے کے آر کے فیصلے پر رسل کا سوال

کولکتہ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر سی بی کے ساتھ شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آندرے رسل نے کہا کہ یہ شکست تلخ اور شیریں دونوں احساسات کی حامل ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے پر کہ ان کو لوور آرڈر کیوں روانہ کیا گیا، سوال اٹھائے ہیں۔ 214 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے کے کے آر نے 33/3 کے ساتھ کوئی خاص شروعات نہیں کی اور رابن اتھپا نے حالات کو مزید خراب کردیا کیونکہ 20 ڈیلوریز میں وہ صرف 9 رنز ہی بنا پائے، لیکن رسل کھیلنے کیلئے جب پچ پر آئے تو 49 بالز میں کے کے آر کی 135 رنز بنانے تھے لیکن انہوں نے آخری وقت تک سخت جدوجہد کرتے ہوئے ٹیم کو جتانے کی بھرپور کوشش کی۔ ان کے شاندار 65 رنز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ پوسٹ میچ نیوز کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے رسل نے مایوس انداز میں کہا کہ وہ صرف معمولی 10 رنز کے اسکور پر شکست کھائے ہیں جبکہ ٹیم کا میڈل آرڈر تیز رنز اگر بناتا ہے تو ضرور کے کے آر کی جیت ہوتی۔ نتیش رانا بھی جنہوں نے 46 بالز میں 85 ناٹ آؤٹ رنز بنائے ہیں اور کئی باؤنڈریز کی بارش کردی، لیکن اس کے باوجود کے کے آر کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ رسل نے کہا کہ نتیش کے شاندار کھیل مظاہرہ کے باوجود ٹیم کی کارکردگی مایوس رہی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس شکست کو تلخ اور شیریں دونوں احساسات سے یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت ان کو چوتھے نمبر پر روانہ کیا جانا چاہئے تھا کیونکہ اس وقت ویراٹ کوہلی اپنے بہترین گیند بازوں کو آزماتے ہوئے کے کے آر ٹیم کو برطرف کرنے کوشاں تھے اور ایسے وقت میں ان کو پہلے آرڈر میں روانہ کیا جاتا تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔ اس کے علاوہ نتیش کے ساتھ پارٹنرشپ بھی غیرمعمولی رہی اور یہی کوشش اگر ابتداء میں ہوتی تو ٹیم ضرور جیت جاتی۔