لنگم پیٹ میں پولیس کا کارٹن سرچ

یلاریڈی ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جرائم کے روک تھام کیلئے ہی قبل از وقت کارروائی کے تحت کارٹن سرچ کیا جارہا ہے ۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر انیل کمار نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے منڈل لنگم پیٹ پر یلاریڈی ۔ ناگی ریڈی پیٹ ، گندھاری ۔ لنگم پیٹ پولیس عملہ کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر تنقیح کی ۔ پولیس نے منڈل کے منڈی کندی تانڈر ۔ ماسول دار گلی ،ایریا گاڑیوں کے ضروری کاغذات لائیسنس ، نمبر پلیٹ نہ ہونے والے گاڑیوں کو ہلمٹ اور انشورنس نہ رکھنے والے افراد کے گاڑیوں کو مہربند کردیا۔ اس موقع پر کارٹن سرچ کے دوران پولیس نے 43 بائیک، چار ٹاٹا میاجک ، ایک آٹو کو ضبط کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ نقلی نوٹوں کے ملزمین راجو اور ستیہ نارائینا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ مواضعات میں اگر کوئی اجنبی مشتبہ فرد نظر آئے تو 9440795464 کو اطلاع کرنے کا مشورہ دیا ۔اس سرچ میں سب انسپکٹر راج شیکھر ، سریدھر ریڈی ، پورنیشور ، سیتارام ، روی کمار ، ونئے کمار ، اے ایس آئی میں کمار راجو ، 50 کانسٹیبلس ، ہوم گارڈس موجود تھے۔

سڑک حادثہ میں دو کانسٹیبل شدید زخمی
یلاریڈی ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے سنگارم شیوار پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے ۔ کارٹن سرچ کیلئے ناگی ریڈی پیٹ سے بائیک پر لنگم پیٹ جارہے تھے ، منگارم شیوار پر سڑک کے درمیان جنگل کے جانوروں نے راستہ روکا جس سے بائیک بے قابو ہوکر گر پڑی ۔ اس حادثہ میں کانسٹیبل سری سیلم شدید زخمی ہوگئے اور ویرا بھدرا کا ہاتھ ٹوٹ گیا ۔ زخمیوں کو کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔