لنگم پیٹ میں پالتو جانوروں کے طبی کیمپ کا انعقاد

یلاریڈی /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ جلدی پلی مواضعات پر حیوانات ڈاکٹر روی کمار نے پالتو جانوروں کیلئے مفت طبی کیمپ منعقد کیا ۔ اس موقع پر 1100 جانوروں کا طبی معائنہ کرتے ہوئے ٹیکہ دئے گئے ۔ اس موق عپر عملہ میں اعجاز فتح دالدین ، رمیش ، سرینواس ، یاداللہ موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی کے دیوائی پلی میں بھی جانوروں کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ 117 جانوروں کو اس موقع پر ٹیکہ اندازی کی گئی ۔ دیواتی پلی میں 200 پالتو جانوروں کو ٹیکہ لگایا گیا ۔ کیمپ میں حیوانات ڈاکٹر رام چندرم ، وٹرنری اسسٹنٹ سنتوش ریڈی ، گوپال ماہی پال ریڈی ، برہمم موجود تھے ۔