لندن میں پولیس نے مزید 106 ماہرین ماحولیات گرفتار کرلیا

لندن، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں پولیس نے موسمیاتی تبدیلی کے سلسلہ میں مظاہرہ کر رہے 106 ماہرین ماحولیات کو گرفتار کر لیا ہے ۔میٹروپولیٹن پولیس سروس نے جمعہ کو یہ اطلاع ٹوئٹر پر دی۔ پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا، آج ہم لوگوں نے 106 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اس طرح مظاہرہ کے دوران گرفتار کئے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 682 ہوگئی ہے ۔مظاہرہ کی وجہ سے لوگوں کو ہو رہی دقتیں ناقابل قبول ہے ۔