للت گیٹ پر بحث کیلئے تیار ہوں : سشما

نئی دہلی ۔ 21جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )متحارب وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ آئی پی ایل کے سابق سربراہ کے تنازعہ سے ان کے تعلق پر اپوزیشن کانگریس کے الزامات کا وہ پارلیمنٹ میں جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’میں آج ہی اس مسئلہ پر بحث کے لئے تیار ہوں ۔ میں نے ارون جیٹلی سے کہا ہے کہ وہ راجیہ سبھا کو یہ پیغام پہونچائیں‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ارون جیٹلی راجیہ سبھا کو باخبر کرچکے ہیں اور ہم اپوزیشن کے جواب کے منتظر ہیں‘‘ ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ پر بحث کیلئے تیار ہے ۔