للت مودی معاملہ ‘ آر سی اے کی جانب سے عابدی کا انتخاب

جئے پور۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن ( آر سی اے ) نے آج محمود عابدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل چینائی میں منعقد شدنی بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپنے معاملہ کی تفصیلات فراہم کریں کیونکہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی پر تاحیات پابندی عائد کی تھی لیکن وہ راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن کے حالیہ منعقدہ انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے شرکت کی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اس عہدہ پر فائز بھی ہوجائیں گے ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے عابدی نے کہا کہ آر سی اے نہ تو بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کا رکن ہے اور نہ ہی اسے چینائی میں منعقد شدنی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ‘ لیکن آر سی اے بی سی سی کے روبرو للت مودی کا معاملہ پیش کرنے کا خواہاں ہے ۔

پاکستان 232رنز پر آل آؤٹ
ابوظہبی۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کپتان مصباح الحق کی ریکارڈ نصف سنچری(51) ‘محمدحفیظ (41)اور انور علی کے ناقابل تسخیر41رنز کی بدولت پاکستان نے یہاں سری لنکا کے خلاف پانچویں مقابلہ میں 232رنز اسکور کئے ۔ملنگا نے 4وکٹیںحاصل کی۔