لفٹ میں پھنس جانے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک

حیدرآباد۔ 26 فروری (سیاست نیوز) میڑچل ضلع کے بالاجی نگر کالونی میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں لفٹ میں پھنس جانے کے نتیجہ میں 11 سالہ کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیمنت کمار جو چوتھی جماعت کا طالب علم تھا اور آج اسکول سے واپس لوٹنے کے بعد اپارٹمنٹ کی لفٹ کے قریب کھیل رہا تھا کہ اتفاقی طور پر لفٹ کی زد میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد اپارٹمنٹ میں سنسنی پھیل گئی اور اپارٹمنٹ میں مقیم افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔