لفظ لفظ موتی

٭اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو پھر سب کچھ ممکن ہے ۔
٭ دنیا میں نیک کام کر کے مرجانا آب حیات پینے سے بہتر ہے ۔
٭تعجب ہے اس پر جو شیطان کو دشمن  سمجھتا ہے اور پھر اس کی اطاعت کرتا ہے
٭ بڑا احمق وہ ہے جو دوسروں کی برائیوں کو برا سمجھے اور خود اپنی اصلا ح نہ کرے ۔
٭بد ترین شخص وہ ہے جو توبہ کی امید سے گناہ کرتا ہے اور زندگی کی امید پر توبہ۔
٭جو آدمی جتنا زیادہ بولتا ہے اتنا ہی زیادہ کم عقل ہوتا ہے ۔
٭حسین صورت نیک سیرت کے بغیر ایسی ہے جیسے خوشبو سے تہی دامن گلاب ۔
٭اگر زندگی بچانے کی قیمت پوری زندگی بھی مانگی جائے تو انکار نہ کرنا ۔
٭بدنام دوست سے دوستی کرنا بدنامی مول لینا ہے ۔
٭اخلاق کے موتی جہاں بھی دیکھو اپنے دامن میں بھرلو ۔
٭ موتی کیچڑ میں گر کر بھی قیمتی رہتا ہے اور دھول آسمان پر چڑھ کر بھی بے قیمتی رہتی ہے ۔