لذیذ ترین جلیبی

اجزاء: مٹی کا برتن ایک عدد ، میدہ ایک کیلو ، چینی حسب ضرورت ( شیرہ کیلئے ) گھی / روح کیوڑہ/ چاندی کے ورق ۔
ترکیب : ایک مٹی کے برتن میں ایک کیلو میدہ ایک روز پہلے ہی پانی میں گھول دیں اور ڈھانپ دیں ۔ بعض لوگ میدہ میں چاولوں کا آٹا بھی ڈالتے ہیں ۔ دوسرے دن میں اس کا خمیرہ اٹھتا ہے ۔ بعد میں توے میں گھی ڈال کر گرم کریں اور مٹی کا آب خورہ لیں اور اس کے پیندے میں سوراخ کرلیں ۔ پھر سوراخ پر انگلی رکھ کر خمیرہ آٹے کو پھینٹ کر اس میں بھردو اور اڑھائی گھیرے دے کر جلیبی کی شکل بنالیں۔ جس وقت بادامی رنگ ہوجائے تو اسے شیرہ میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر بعد نکال لیں ۔