لتا منگیشکر کی طرف سے فوج کو ایک کروڑ روپئے کا عطیہ

ممبئی۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی گلوکار لتا منگیشکر پلوامہ دہشت گرد حملے میں شہید سپاہیوں کو خراج عقیدت کے طور پر ہندوستانی فوج کو ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیں گی۔ لتا منگیشکر کے بھائی ہردے ناتھ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر سمرتی پرتشٹھان چیاریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے بھی مزید 5 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔