لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کا مجوزہ دورہ سعودی عرب

بیروت، 27فروری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے وزیر اعظم سعدالحریری جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم کے پریس دفتر کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نجار الالولا نے مسٹر حریری کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے ۔مسٹر حریری نے آج بیروت میں سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی عرب کا اہم مقصد لبنان کی مکمل آزادی ہے ۔غور طلب ہے کہ نومبر 2017میں مسٹر حریری نے ریاض سے نشر اپنے ایک خطاب میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔لیکن کچھ ہفتوں کے بعد مسٹر حریری نے بیروت لوٹ کر اپنا استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس پورے واقعہ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان علاقائی مسابقت کے طور پر دیکھا گیا تھا۔